کندھ کوٹ میں بد امنی کا راج پولیس ڈاکوؤں اورچوروں کےسامنے بےبس بن گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 دسمبر 2017 19:42

کندھ کوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25دسمبر2017ء) : کندھ کوٹ ضلع بھر میں بد امنی کا راج پولیس انتظامیاں ڈاکو اور چوروں کے آگے بے بس بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ میں امن امان کی صورت حال کو بھتر بنانے کہ لئے آئی جی پولیس سندھ ای ڈی خواجہ نے صوبائی وزیر داخلہ سندھ انور سھیل کی سفارش پر مختلف اضلاع میں کشور ائٹ کندھ کوٹ .شکارپور جیکب آباد لاڑکانہ اور شھداد کوٹ میں نئے ایس پیز کو مقرر کیا جن کی تعیناتی کہ بعد بھی اندرون سندھ کے ان اضلاع میں امن و امان قائم تو  نہ ہوسکا اور ڈاکو راج قائم ہوگیا چوریوں نقب زنی قتل و غارت اغوا برائے تاوان  اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں دریں اثنا کندھ کوٹ کہ پولیس تھانہ کرمپور کی حدود  انڈس ھائی پر دو مسافر کوچیز کے ڈرائیور محمد سلیم اور ندیم پولیس تھانہ دیرا سرکی کی حدود سے سئی سدرن گئس کمپنی کے چوکیدار عنایت اللہ گجرانی .واپڈا گریڈ اسٹیشن کرمپور کے انچارج نظام الدین کوسو سمیت 15 افراد کو اغوا کرلیا گیا جن کو پولیس تاحال تک مغویوں کو بازیاب نہیں کراسکے اغوا شدگان کا تعلق مذکورہ اضلاع سے ہے جب کہ اس عرصہ دوراں دو خواتین سمیت 6 افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا لاکھوں روپے کی مالیت اور نقدی بہ چوری ہوچکے ہیں آء جی سندھ کو چاھئے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کہ لئے کاروائی کرکے ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے۔


متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں