کشمور:شوہرکا تشدد بیوی تھانے پہنچ گئی

اتوار 25 جولائی 2010 12:58

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25جولائی ۔ 2010ء) کرمپور شہر کی مکین 25سالہ گلشادبیگم نے ایک روز قبل تھانہ کرمپور پر شوہر بخش علی ڈنگر کے مظالم سے تنگ آکر پناہ حاصل کی تھی جسے پولیس نے کندھکوٹ سول اینڈ جڈیشل مئجسٹریٹ ذکاءاللہ ابڑو کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

گلشاد بیگم نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا شوہر بلاوجہ مجھے شدید زدوکوب کرتاتھا اور سخت تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کی وجہ سے میں تھانہ کرمپور میں پیش ہوئی اور اب عدالت سے التجا ہے کہ مجھے پناہ دے اور شوہر کے ظلموں سے بچایا جائے جس پر عدالت نے گلشاد بیگم کو پولیس کے حوالے کردیا اور حکم دیا کہ خاتون کو سکھر دارالامان کے حوالے کیا جائے اور شوہر کے تشدد کی تصدیق کی جائے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں