کشمور انڈس ہائی وے پر کوچ الٹ گئی، خاتون جاں بحق

پیر 9 جولائی 2018 17:00

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) کشمور انڈس ہائی وے پر بخشاپور کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بخشاپور کے مقام پر انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔کوچ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں