کشمورمیں رشتے کے تنازع پر جھگڑا، 8 افراد زخمی

بدھ 3 اکتوبر 2018 13:42

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) ضلع کشمورکے گائوں امام بخش ملک میں رشتہ کے تنازع پر ملک برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں8 افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ گائوں امام بخش ملک میں ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈ وں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ جھگڑے میں زخمی ہونے والی8 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کولاڑکانہ اوردیگر7 زخمیوں کورحیم یارخان منتقل کردیا گیاہے۔ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں