کشمورمیں مسافروین میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

منگل مئی 16:27

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

کشمور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments