کشمور،کندھ کوٹ جیل میں قید یوں کی ہفتہ وصولی کے خلاف احتجاج کرکے بھوک ہڑتا ل ، مٹکے توڑ دیئے، 8ماہ میں جیلر اور تحصیلدار نے پانچ لاکھ روپے سے زائد رشوت لی ہے،قیدیوں کا الزام

جمعہ 21 دسمبر 2012 18:41

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) کندھکوٹ جیل میں قید یوں نے جیلر کی جانب سے ہفتہ وصولی کے خلاف احتجاج کرکے بھوک ہڑتا ل کی اور مٹکے توڑ دیئے، قیدیوں نے الزام لگایا کے ہم سے آٹھ ماہ کے دؤران جیلر اور تحصیلدار نے پانچ لاکھ روپے سے زائد رشوت لی ہے قیدیوں کے ٹو سبزوئی ،صدام بھیو،معشوق چانڈیو،فیاض گولو،محمد مرادجکھرانی نے بتایاکے جیلر محمد اشرف بھٹو،تحصیلدارحافظ علی نواز کولاچی ہم سے ماہانہ لاکھوں روپے رشوت کی مد میں لیتا ہے جبکہ انہوں نے مزید بتایا کے جیلر اشرف بھٹو نے اب ہفتہ وصولی شروع کردی ہے قیدیوں نے مزید بتایا کے ہم نے جیلر کے خلاف کئی مرتبہ تحصیلدار کندھکوٹ کو درخواستیں دی ہیں مگر انہوں نے اس پر دھیان نہیں دیا جس کو رشوت کا برابر پیسہ ملتاہے انہوں نے اعلیٰ عملداران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ورنہ احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں