کندھکوٹ مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علماء کونسل کاسانحہ کو ئٹہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 فروری 2013 21:20

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) کندھکوٹ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سانحہ کو ئٹہ کیخلاف مدرسہ ارشادالثقلین سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ٹائرنظرآتش کرکے روڈبلاک کردیا ،جس سے اندرون اور بیرون شہر آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں میرفائق علی خان جکھرانی ،فداحسین ،حفیظ اللہ کھوسو،ڈاکٹر نثار شیخ ،سید قاسم شاہ ودیگر نے کہا کے اہلبیت کے حبداروں کو چن چن کر قتل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کے کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرکے گھر گھر تلاشی لیکر اسلحہ سے پاک کیا جائے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طور منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں