کشمور ، پی ایس 16 پر سابق وفاقی وزیر میر ہزار بجارانی اور بنگلانی برادری کی بااثر شخصیت اکبر بنگلانی کے فرزند مد مقابل

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:52

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء)کندھکوٹ ضلع کی تحصیل تنگوانی پی ایس 16اولڈجیکب آباد پر مختلف تنظیموں کے افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر سابقہ وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی ،جمعیت علماء اسلام کی ٹکٹ پر ہزار خان بجارانی کے سابقہ اتحادی اور جماعت اسلامی کے قریب سمجھے جانے والے بنگلانی برادری کے بااثرآدمی اکبر خان بنگلانی کے فرزند جھانگیر بنگلانی سامنے سخت حریف کی صورت میں آئے ہیں دیگر میں جماعت اسلامی کے حافظ نصراللہ عزیز،قومی عوامی تحریک کے ایڈووکیٹ کلیم اللہ بکھرانی ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے دلمراد ڈاہانی ودیگر چھوٹی بڑی جماعتوں کے ایک درجن سے زائد امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی حلقہ انتخاب میں اصل مقابلہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جھانگیر بنگلانی ،اور سابقہ وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے درمیا ن ہوگا بلاشبہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو فنکشنل لیگ کو قومی کی سیٹ پر سپورٹ کرنے پر برادری کی سطح پر کھوسہ برادری قدرے کثیر ووٹ کی سپورٹ کررہی ہے پر میر ہزار خان بجارانی کی شخصیت اور انکے قد کاٹھ کی وجہ سے ان سے سخت مقابلے کی کلی طور پر توقع نہیں کی جاسکتی ہے اسی حلقہ انتخاب سے منتخب ہونے والے سابقہ ایم پی اے اور میر ہزار خان بجارانی کے بھتیجے سردار میر محبوب خان بجارانی نے رابطہ پرآئی این پی کو بتایا کے میں نے ایم پی اے فنڈ سے حلقہ انتخاب کندھکوٹ کے گولیمار کے علائقہ میں گیس دی انہوں نے بتایا کے نصف درجن سے زائد علائقوں میں گیس فراہم کی جبکہ ایک درجن سے زائد علائقوں میں گذشتہ پانچ سالوں کے دؤران دیہاتوں کو بجلی فراہم کی دو درجن سے زائد دیہاتوں میں پختہ سڑکیں بنائیں انہوں نے کہاکے تحصیل تنگوانی کو گرڈ اسٹیشن سندھ حکومت سے منظور کرواکر دیا جس کی وہاں شدید ضرورت تھی ایک ہزار کے لگ بھگ بیروزگاروں کو روزگار دلایا ،زمینداروں کو ٹریکٹر زرعی بینکوں سے دلائے انہوں نے کہا کے میں نے عوام کی حتی الوسع خدمت کی میرے چچا میرہزار خان بجارانی کا میرے حلقہ انتخاب سے لڑنا میرا اورانکا ذاتی فیصلہ ہے جیسے عوام کی مزید خدمت ہوسکے میرے اور انکے درمیان اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے سابقہ وفاقی وزیر میرہزار خان بجارانی ،سابقہ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی اور صدر آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو سندھ کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیئے نامزدکیاگیاہے

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں