این اے 210کشمورپر سابقہ ایم این اے گل محمد جکھرانی کو پی پی پی کا ٹکٹ دیدیا گیا

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:53

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء)ضلع کشمور کی قومی نشست این اے 210کشمورپر سابقہ ایم این اے گل محمد جکھرانی کو پی پی پی کا ٹکٹ دیا گیا ہے موصوف صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدرپاکستان کی اسیری کے دؤران ان سے قریبی مراسم بھی بتائے جاتے ہیں جومحترمہ بینظیر کے پاکستان آنے کے بعد قومپرست سیاست کو خیر باد کہہ کرپی پی میں شمولیت اختیارکی جو کے 2009میں میرنصراللہ خان بجارانی ق لیگ کے امیدوار کے اچانک وفات کے بعد ضمنی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے تمام امیدواران کنارہ کش ہوگئے میرنصراللہ خان بجارانی کی اہلیہ کو پی پی پی کا ٹکٹ دیا گیا محترمہ کو جماعت اسلامی کے اس وقت کے رکن آزادامیدوار فقیر دھنی بخش ملک نے اعتراض کیا کے خاتون کو سرکاری ملازمت چھوڑے دوسال مکمل نہیں ہوئے ہیں جس پر وہ نااہل ہوئیں اور پی پی کا ٹکٹ گل محمد خان جکھرانی کو ملا موصوفہ آج بھی ڈی ایچ اہ ہیلتھ بدین ہیں جے یوآئی کے امیدوار اصغر بجارانی نے ضمنی انتخابات میں فارم بھروائے پر وہ یقینی کامیابی کے باوجود الیکشن کے آخری روز گل محمد خان جکھرانی کے حق میں بیٹھ گئے جس کے لیئے حکومتی مشینری استعمال ہوئی اور ذوالفقار مرزا نے رات دیر گئے کرمپور میں پریس کانفرنس کی پر فارم واپس لینے کی تاریخ گذرجانے کے باوجود برائے نام الیکشن ہوئی

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں