کشمور ،این اے 209کندھکوٹ سے مختلف جماعتوں کے امیدوارآمنے سامنے ، سابق وفاقی وزیر میر ہزار بجارانی اورصاحبزادہ میر شبیر علی پی پی اور پی ایس 15سے مسلم لیگ فنکشنل کے میر حسن کھوسہ الیکشن لڑینگے

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:54

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) قومی اسمبلی کی نشست این اے 209کندھکوٹ اولڈ جیکب آباد مختلف تنظیموں کے امیدوار سامنے آئے ہیں جس میں سابقہ وفاقی وزیر میر ہزار خان بجارانی انکے صاحبزادے سابقہ ضلع ناظم جیکب آباد میر شبیر علی خان بجارانی پی پی کی ٹکٹ پر مسلم لیگ فنکشنل کے پی ایس 15سے سابقہ ایم پی اے اور منحرف پیپلز پارٹی میر حسن خان کھوسہ (جسکو پی ایس 15پر پی پی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر انہوں نے پارٹی تبدیل کی یہاں پر پی پی پی نے سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر سہراب خان سرکی کو ٹکٹ دی ہے جو کے میر ہزار خان بجارانی کے پرانے اتحادی ہیں)جنہوں نے پی پی پی کے بعد ق لیگ میں شمولیت کی تھی اب دوبارہ وفاداری تبدیل کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء ضلع کشمور کے امیر حافظ نصراللہ عزیزسمیت دیگر چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہاں پر اصل مقابلہ پی پی پی کی جانب سے سابقہ وفاقی وزیر میر ہزار خان جیتتے آئے ہیں انکی جانب سے صوبائی اسمبلی کے انتخاب لڑنے کی وجہ سے پی پی پی نے انکی راءِ کیمطابق انکے صاحبزادے سابقہ ضلعی ناظم جیکب آباد میر شبیر علی خان بجارانی کو ٹکٹ دیا ہے انکا مقابلہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جو کے میر ہزار خان بجارانی کے قد کاٹھ کی وجہ سے کمزو ر امیدوار تصور کیئے جارہے تھے اب دونوں کے درمیان گھمسان کا رَن پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ فنکشنل کے امیدوار کی حمایت جے یوآءِ کررہی ہے فنکشنل پی ایس 16پر جے یو آءِ کے امیدوار کی حمایت کررہی ہے حلقہ سے منتخب ہونے والے سابقہ ایم این اے میر ہزار خان بجارانی نیاآئی این پی کو بتایا کے میں نے اپنے حلقہ کے سوا ضلع بھر میں ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے بتایا کے تعلیم کے میدان میں ضلع کوکندھکوٹ کیڈٹ کالج کا تحفہ دیا جسکا کام جاری ہے انہوں نے کہا کے میں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا کندھکوٹ ڈگری کالج کے بی ایس سی بلڈنگ میں کیمپس منظور کروایا ہے جو کے عنقریب اسکا کام شروع ہوجائیگا جس کیلئے سندھ گورنمنٹ اور یونیورسٹی سے منظوری لی انہوں نے کہا کے صحت کے حوالے سے میں نے کندھکوٹ لیک ویو پارک کے سامنے ایم این اے فنڈ سے 32جریب زمین سول اسپتال کے لیئے حاصل کی ہے جہاں پر ضلع کی بڑی سول اسپتال ڈبلیو ایچ او کے قانون کے مطابق بنے گی ،انہوں نے مزید بتایا کے سبزی منڈی کی نئی بلڈنگ کو شہر سے باہر منتقل کروایا اور یہاں تعمیر کروائی ہے انہوں نے بتایا کے میں نے سند ھ گورنمنٹ سے پرانی لائبریری کو ختم کرواکریہاں پر دو کروڑ کی لاگت سے تین منزلہ جدید علامہ اقبال میموریل لائبریری منظور کروائی جسکا کام جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کے سٹیژن کلب کی تین منزلہ عمارت اور شادی حال کی تعمیر ڈیڑہ کروڑ کے تخمینہ سے جاری ہے انہوں نے بتایا کے میں نے زیرو پوائنٹ کندھکوٹ سے بائی پاس تک روڈ کو دونوں طرف سے سات سات فٹ وسیع کروایا اور کئرج لنک ویو بائی پاس غلہ منڈی کو دیا ،ایشیا کی سب سے بڑی دھان کی منڈی کو ایم این اے فنڈ سے دو کروڑ روپے کا ماسٹر پلان منصوبہ دیا جس سے ڈرینیج اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہے انہوں نے کہا کے کندھکوٹ کے ہی تین دیہاتوں غلام سرور پٹھان ،بھادر خان چاچڑکوبشمول ایک درجن دیہات کو ایم این اے فنڈ سے گیس فراہم کی انہوں نے نئی بات کو مزید بتایا کے میں نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے اور مختلف دیہاتوں میں چھوٹی چھوٹی پلیں روڈ دیئے ہیں کندھکوٹ میں اسپتال ملازمین کیلئے پانچ منزلہ عمارت تعمیر کا فیصلہ کروایا ،لیک ویو پارک کے سامنے سرکٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھااور اب آئندہ انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس سولہ تنگوانی اولڈ جیکب آباد رپر انتخابات لڑونگا ،ملنے والی معلومات اور ذرائع کیمطابق ہزار خان بجارانی سندھ کے اگلے وزیرِ اعلیٰ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے قبل وہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر بھی رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں