کشمور، ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

ہفتہ 22 فروری 2020 13:44

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) کشمور کے قریب نامعلوم اسلحہ بردار ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار احمد الدین مزاری سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جب وہ ڈیوٹی کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا تو راستے میں نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر سرکاری رائفل اور موٹرسائیکل چھین لی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں