کشمور،کندھ کوٹ میں مسلمانوں پربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 6 مارچ 2020 17:36

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) کندھ کوٹ میں مسلمانوں پرہندو انتھا پسندوں کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔تفصیل کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے ’’بھارت اور کشمیر‘‘ میں مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد سمیت دیگر املاک کو نذرِ آتش کرنے کے خلاف مدرسہ ارشاد الثقلین کندھ کوٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی، صابر حسین کربلائی، لالا شبیر سرور پٹھان، عبداللہ چاچڑ اور جاوید احمد میرانی نے کی۔ ریلی میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں