غوثپور سے مسلح ڈاکو فش فارم سے ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے

بدھ 18 مارچ 2020 15:09

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) کشمور کے علاقے غوثپور سے مسلح ڈاکو فش فارم سے ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے۔ گزشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکو غوثپور کے قریب مچھلی کے فارم پر چوکیدار عبدالکبیر ڈاہانی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر غوثپور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔مغوی کے ورثاء نے بتایا کہ نوجوان مچھلی کے فارم پر سویا ہوا تھا جس کو ڈاکو اغوا کر گئے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا کہ مغوی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف جلد کارروائی کر کے مغوی کو بازیاب کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں