کندھ کوٹ پولیس تھانہ ای سیکشن کے حدود گاؤں مغل گولو میں ایس ٹی پی کے رہنمامنیراحمد گولو کے گھر پر اچانک حملہ

ہفتہ 5 جولائی 2014 20:42

کشمور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) کندھ کوٹ پولیس تھانہ ای سیکشن کے حدود گاؤں مغل گولو میں ایس ٹی پی کے رہنمامنیراحمد گولو کے گھر پر اچانک حملہ کردیا گیا جسکے نتیجے میں رہنماکا بھتیجامجیب گولواورخاتون منڈم سمیت تین زخمی ہوگئے خاتون کو رحیم یار خان منتقل کیا گیا منیرگولوکی مدعیت میں حدود کے تھانہ فیروز گولو، مختیار گولو،اختراوراخوانی گولو پر پرچہ داخل کرادیا مقدمہ درج نہ ہوسکا واقعہ کے بارے میں آخری اطلاع تک پتہ نہ چل سکا دوسری جانب ایس ٹی پی کے رہنماؤں دلبر بنگوار،دلمراد ڈاہانی نے مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں