پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں مسلم لیگ ہاؤس سے پریس کلب تک تحفظ پاکستان ریلی

منگل 26 اگست 2014 19:43

کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حمایت میں مسلم لیگ ہاؤس سے پریس کلب تک تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑو ں کارکنا ن سمیت خواتین ونگ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ضلعی رہنماؤں احسان احمد سومرو، آصف جمالی ،میرمحمد عثمان جعفری ،مختیارشیخ ،ڈاکٹرآفتاب راجپوت ،عبدالعزیزسمیجو،ادیب باجکانی،ملک عبدالفتاح، شاہد بجارانی،محمد ملوک بنگوار،بیگم زرینہ ملک،ڈاکٹرشہزاد ی چنہ ،کملا کماری ودیگرنے کہاکے پی ٹی آئی اورپی ای ٹی کے بارہ روز سے جاری دھرنے غیرآئینی ہیں منتخب عوامی وزیراعظم کو احتجاجوں کے ذریعے ہٹایانہیں جاسکتاانہوں نے کہا کے عمران اورطاہرالقادری عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں ہم منتخب جمہوری حکومت کسی صورت گرانے نہیں دیں گے .

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں