کشمور، دیرینہ دشمنی پر شادی تقریب میں فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا گیا

جمعہ 13 مئی 2022 17:03

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) گیھلپور تھانہ کی حدود میں شادی تقریب میں فائرنگ سے چار افراد جان سے چلے گئے۔کشمور کے نواحی علاقے گیھلپور کے کچے میں کوش برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر شادی تقریب میں فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والوں میں سھنو کوش، صوبو کوش، جانو کوش اور موٹو کوش شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب میں سرے عام فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں