کندھ کوٹ مسلم لیگ ہاؤس میں سندھ کے سینئرنائب صدرسیدشاہ محمدشاہ کی 64ویں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا

پیر 19 جنوری 2015 23:11

تنگوانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) کندھ کوٹ مسلم لیگ ہاؤس میں سندھ کے سینئرنائب صدرسیدشاہ محمدشاہ کی 64ویں سالگرہ کاکیک پشاورکے سانحہ کے باعث سادگی سے کاٹاگیا ضلعی رہنماء احسان احمد سومرو،آصف جمالی،ڈاکٹرشہزادی چنہ ،میڈم ملک زرینہ،ملوک بنگوار،سنتوش کماراگروال ،عزیزچنہ ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرضلعی رہنمااحسان احمد سومرونے کہاکے شاہ محمد شاہ کی زندگی سندھ اورپاکستانی عوام کیلئے وقف ہے ن لیگ کی قیادت پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات تگ ودوکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں