سکھر: اسپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور ملازمین کا 17ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کے دوران اساتذہ اور ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں مختلف تحریریں درج تھی

جمعرات 27 اپریل 2017 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے مکین اسپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور ملازمین کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے گذشتہ 17ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف زیر قیادت شیعب رحیم بالکانی ، میاں بخش ، ثناء اللہ ، سیعد احمد و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے دوران اساتذہ اور ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں مختلف تحریریں درج تھی مظاہرے کے دوران اساتذہ اور ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اسپیشل ایجوکیشن میں گذشتہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں ہم لوگ نہایت ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں تاہم اسپیشل ایجوکیشن کے کرپشن میں ملوث افسران نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے گذشتہ17ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں گھر کی کفالت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خدرا ہمارے حل پر رحم کیا جائے اور ہمیں فوری طور پر تنخواہ جاری کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں