سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کرمپوررورل ہیلتھ سینٹر پرایڈیشنل سیشن جج کا اچانک چھاپہ

بدھ 31 مئی 2017 22:09

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کرمپوررورل ہیلتھ سینٹر پرایڈیشنل سیشن جج کا اچانک چھاپہ ماراگیا اسپتال کو تالے اسپتال سندھ حکومت نے آئی ایچ ایس اور پی پی ایچ آئی ادارے کو تحویل میں دے رکھا ہے اسپتال صوبائی وزیر میرہزارخان بجارانی،ایم این اے شبیر علی خان بجارانی،ضلع چیئرمین میرمحبوب علی خان بجارانی کے شہر کرمپور میں واقع ہے اچانک چھاپے کے وقت عملے کے فقط چوکیدار ،پٹیوالو،ایمبولینس ڈرائیوررورل ہیلتھ سینٹرموجودتھا چھاپے کے ایک گھنٹے تک ایڈیشنل سیشن جج ندیم بدرقاضی اسپتال میں موجودتھے تاہم عملے نہیں پہنچا مؤقرجج کے ریڈرخادم حسین عاربانی نے بتایاکے تین روز سے اسپتال کی ناقص صورتحال اسپتال کوتالے لگنے کاجائزہ لیکر ہائی کورٹ کراچی کے حکم پر چھاپہ ماراجہاں اسپتال میں ناقص صورتحال عملہ مکمل طور پر غائب ہونے سمیت دیگرمسائل کے حوالے سے سیشن جج کندھ کوٹ کے معرفت ہائی کورٹ کورپورٹ ارسال کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں