ْکندھ کوٹ ضلع میں رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر کی کارروائیاں

جمعہ 9 جون 2017 22:13

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء)کشمور۔ کندھ کوٹ ضلع میں رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی کی کاروائیاں سات گرفتارنانبائی،ہوٹل،جوس فروش شامل ڈی ایچ اوکے ساتھ تین شفاخانوں کے اچانک دئورے تین ڈاکٹراورعملہ غائب ضابطہ کی کاروائی کے بھی احکامات جاری کیئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر منصورعلی عباسی کیمطابق کاروائی کے دئوران رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان اورجوس فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے سات افرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ڈی ایچ اولیاقت کلوڑکے ساتھ تین سرکاری شفاخانوں میں اچانک چھاپہ مارا جہاں تین ڈاکٹراورعملہ غائب ہونے صفائی اورسہولیات کے فقدان پر ضابطے کی کاروائی کی ہدایات جاری کیں دوسری جانب گراں فروشوں اور نرخ نامہ آویزان نہ کرنے پر بھی پھل اور سبزی فروشوں سمیت تھوک وپرچون کے دکانداروں کوہزاروں روپے جرمانہ کیاگیا دریں اثناء جڈیشل مجسٹریٹ سول جج منصور احمد سومرو نے دڑی اور کرمپور اسپتالوں میں اچانک چھاپے مارے جہاں ایک ڈاکٹرغائب اور عملے کے دوافراد غیرحاضر تھے جنکی رپورٹ سیشن جج کے معرفت سندھ ہائی کورٹ بھیج دی گئی ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں