کندھ کوٹ، پولیس ،سی آئی پاسبان اورایکسائیز کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں منشیات برآمد،دوملزمان گرفتار

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:42

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) کندھ کوٹ پولیس ،سی آئی پاسبان اورایکسائیز کی مشترکہ کاروائی دوملزمان گرفتارکرنے اعلیٰ قسم کی ہیروئن ،چرس، آفیم ضلع چاغی سے وایہ پشاورسے سندھ میں داخل ہوتے ہوئے پکڑی گئی ای ایس پی حمزہ امان اللہ،سی آئی پاسبان ریاض احمد بھٹو،ایکسائیز انسپکٹرایکسائیز شمس الدین چاچڑ،تھانیدار احمدنواز جکھرانی نے ایس پی دفترمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے ضلع چاغی بلوچستان سے وایہ دالبندین سے پشاورسے سندھ میں داخل ہونے والی پرانے ماڈل کی کارنمبر6219کرولا کوقومی شاہراہ رانواسٹاپ کے مقام پر خفیہ اطلاع ملنے پر رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کرکے دوملزمان محمدعلی اورمردان لانگاھ بروہی کوحراست میں لیکرکارکے خفیہ خانوں کی تلاشی کے دئوران عالمی معیارکی کروڑوں روپے مالیت کی22کلوہیروئن ،19کلو چرس، 03کلو آفیم برآمد کی گئی ہے دریں اثناء دیگرخفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات کیمطابق پولیس نے کندھ کوٹ ٹال پلازہ پر گاڑی سے چارملزمان کو صبح دس بجے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیاتھاجبکہ سپہرتین بجے پریس کانفرنس میں دوملزمان کو ظاہرکیاگیااوربھاری مقدارمیں برآمد منشیات کوبھی غائب کیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں