کندھ کوٹ ،مختلف واقعات میں 2بچے جاں بحق، ایک زخمی

پیر 10 جولائی 2017 18:02

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) کندھ کوٹ چارمختلف واقعات میں دوبچے جاں بحق ایک زخمی، گٹرمیںبھینس گرکرکے ہلاک ہونے کیخلاف احتجاج کرنے پر بھینس مالک گرفتار۔

(جاری ہے)

غوثپورکے قریب گائوں حمزہ اوگاہی میں 12سالہ محمدیاسرولدسکندراوگاہی مائنرنہرمیں ڈوب کرجانبحق ہوگیا جسکی لاش تین گھنٹے بعدنکال لی گئی لاش گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیادوسرے واقع میں تنگوانی کے قریب گائوں فضل گجرانی میں ٹریکٹرٹرالی نے 10سالہ احسان ولد صابر شیخ کو کچل دیا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکاتیسرے واقعہ میں پسندکی شادی کرنے پر نصراللہ کھوسہ کو سومر ہ برادری کے افراد نے لاٹھیوں سے مارمارکرلہولہاں کردیا جسے کندھ کوٹ اسپتال منتقل کیاگیا واقعہ کا تھانہ ای سیکشن پر مقدم درج کرلیاگیاچوتھے واقعہ میں ہیبت روڈ پر مین ہول مین بھینس گرگئی جسے ایک گھنٹے تک نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم بھینس کو مردہ حالت میں نکال لیاگیا بھین مالک نظرمحمدبھلکانی نے ہیبت روڈ پر بھینس کورکھ کراحتجاج کیاجسے پولیس نے احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیاجسکاکہناتھاکے گٹراورمین ہول کھلے ہونے پر روزانہ نقصان پر احتجاج رکارڈکرارہاتھاکے پولیس نے گرفتارکیاہے جوکے سراسرناانصافی ہے جسکی لاٹھی اسکی بھینس کامصداق صحیح ثابت ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں