کندھ کوٹ، دماغ کے عالمی دن پر الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمورکندھ کوٹ کی جانب سے ایک روزہ مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:23

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء)دماغ کے عالمی دن پر الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمورکندھ کوٹ کی جانب سے ایک روزہ مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 01ہزارسے زائد مریضوں کاعلاج کرکے مفت ادویات دی گئی فارماایووکے تعاون سے کولیسٹرول ،جسم میں چربی ،شگر،فالج سمیت دیگرمفت ٹیسٹیں کی گئیں ڈاکٹرلال چند ڈھنگر،ڈاکٹرعبدالغفورمگسی(نیورالاجسٹ)ڈاکٹرعنایت اللہ اعوان (ذہنی امراض کے ماہر)ڈاکٹرمنصوراحمد مگسی (ماہرامراض معدہ وآنت )کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا اس موقع پر بچوں کے ڈاکٹروویک کمار،اورالٹراسائونڈ کے ڈاکٹرخالد الہٰی بھٹو نے بھی مریضوں کا معائنہ کیا الخدمت فائونڈیشن کے ضلع صدر ڈاکٹرامان اللہ بلوچ نے کہاکے الخدمت فائونڈیشن کے تحت چلنے والے شفاخانہ میں ماہر امراض دماغ کے ڈاکٹروں کاوقت دیناعلائقہ کے عوام کیلئے بڑافائدہ ہوا ہے کیونکہ یہی ڈاکٹرلاڑکانہ اور سکھرڈویژن کے ماہر ڈاکٹرہیں الخدمت کامقصدانسانیت کی خدمت ہے اس موقع پر مختلف تنظیموں کے جانب سے کیئے گئے تعاون کابھی شکریہ اداکیا الخدمت کے دیگررہنمائوں غلام مصطفی،شبیراحمدمیرانی،آغاکلیم اللہ خان خلجی،جان گل خلجی سمیت سماج سدھارک شہریوں نے بھی مفت طبی کیمپ میں فرائض سرانجام دینے والوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کے تحائف دیئے گئے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں