کندھ کوٹ،شمورقومی شاہراہ پر دھند کے باعث دوٹریفک حادثات بارہ طلباء سمیت29زخمی ،ایک شخص جاں بحق ہو گیا

پیر 6 نومبر 2017 19:17

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) کشمورقومی شاہراہ پر دھند کے باعث دوٹریفک حادثات بارہ طلباء سمیت29زخمی ایک جاں بحق قومی شاہراہ مانگھرپھاٹک کے مقام پر شدید دھند کے باعث ٹرالراورڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی مسافرکوچ میں تصادم کے نتیجے میں ڈیرہ غازی خان کامکین ایک شخص جانبحق ہوگیاجبکہ 27مسافرزخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیاگیا دوسرے واقعہ میں قومی شاہراہ وردگ پیٹرول پمپ کے مقام پر اسکولی طلبہ کوچنگچی رکشہ کوٹرالرکی ٹکرکے نتیجے میں 12معصوم بچے زخمی ہوگئے جنہیں گڈواسپتال منتقل کیاگیا جہاں بجلی نہ ہونے پر سخت مشکلا ت کا سامناکرناپڑا08بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں