کندھکوٹ میں مختلف مذہبی جماعتوں کا فیض آباد آپریشن کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ہفتہ 25 نومبر 2017 20:34

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) کندھ کوٹ سنی جماعتوں جمعیت علماء پاکستان،مرکزی جماعت اہلسنت ،جماعت الصالحین ،حسینی جماعت ،جماعت اہلسنت ودیگرتنظیموں کی جانب سے نورمصطفی مسجد سی6کلومیٹرتک مارچ بھٹائی سی این جی کے مقام پر قومی شاہراہ تین گھنٹوں کیلئے معطل ہوجانے سے مال برداراورمسافرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں رہنمائوں مولانامحمد اقبال سعیدی ،فقیریارمحمدسہروردی ،فقیرنورحسن ملک،سید غلام نبی شاہ ،سید محمداسمٰعیل شاہ بخاری ودیگرکی قیادت میں دھرنادیاگیا مظاہرین کاکہناتھاکے عشق مصطفی صہ میں جان بھی قربان ہے پاکستان کی حکومت ایک وزیر کوبچانے کیلئے ملک کاامن خطرے میں ڈال رہی ہے ہم حکومت کوگرائیں گے نبی آخرالزمان صہ پر حرف اٹھانے والوں کو حکومت ظاہر کرے سینکڑوں مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے پولیس نے منت سماجت کرکے تین گھنٹے بعد قومی شاہراہ کوبحال کرایادوسری جانب پیمراکے نوٹیفکیشن کے بعد مکمل طور پر کیبل بند کردی گئیں جبکہ انٹرنیٹ کی رفتارمکمل طور پر سست رفتاری کا شکاررہی ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں