رضاکارانہ طورپرصلاحیتوں کی مطابق شہر ملک اورسسکتی انسانیت کیلئے کام کرناہوگا،سردار سلیم جان مزاری

بدھ 6 دسمبر 2017 17:58

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء)خلق خداکی خدمت کیلئے رضاکارانہ طورپرصلاحیتوں کی مطابق شہر ملک اورسسکتی انسانیت کیلئے کام کرناہوگا طلباء یوتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے عظیم خدمات کواپنا کر حقیقی خوشی حاصل کرسکتے ہیں انسان کو اپنی دیگرذمہ دارریوں کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی سرخروہوکرکام کرناچاہئے رفاہی تنظیم الخدمت فائونڈیشن کی ذیلی تنظیم الخدمت یوتھ کاسید چیزل شاہ ہال میں سیمینارعوامی نمائندوں معززین طلباء اورنوجوانوں کی کثیرتعداد میں شرکت الخدمت یوتھ گیدرنگ سیمنارسے سابق صوبائی وزیر ضلع ناظم سردارسلیم جان خان مزاری،جواد میرانی،ڈاکٹر وویک کھیٹپال،عامرسلمان ،یوتھ کے صدرالیاس نورچنہ ،الخدمت کے ضلع صدرڈاکٹرامان اللہ بلوچ نے ملٹی میڈیاپرلیکچردیتے ہوئے کہاکے تعلیم حاصل کرکے شعورکی منزل کوپہنچنے کے بعد اللہ کی رضا سماجی اورنیک کاموں میں ہی مضمرہے اربوں انسانوں میں نام انکاہے جنہیں تاریخ نے یادرکھاہے جنہوںنے بے سہارا افراد کی خدمت کرکے اپنااوراپنے ملکوں کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

خدمت انسانیت سے ہی دنیاوآخرت کی کامیابی ہے نبی آخرالزمان صہ نے بھی اپنے دشمنوں تک کو معاف کرکے انکوخدمت کی تلقین کی انکا انقلابی اورآفاقی پیغام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے انکاطریقہ اپناکر خدمت کی جائے تو دنیاوآخرت کی کامیابی ہے اس موقع پر ایم این ای میراحسان الرحمن خان مزاری،ضلعی زکوٰة وعشرکمیٹی کے چیئرمین آغاشمس الدین خان پٹھان،سابقہ تحصیل چیئرمین میرملگزارخا ن سہریانی،سردارلیاقت خان ملک،نیک محمد خان سہریانی،محمدخان کھوسہ جنہوں نے کہاکے شعبہ تعلیم،صحت سماجی خدمات میں الخدمت کااہم مقام ہے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں