کندھ کوٹ :بنگواربرادری کی خواتین زخمی افرادکاملزمان کی عدم گرفتاری پر قرآن پاک ہاتھوںمیں اٹھاکراحتجاج

بدھ 6 دسمبر 2017 17:58

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) ایس پی دفترکندھ کوٹ کے سامنے بنگواربرادری کی خواتین زخمی افرادکاملزمان کی عدم گرفتاری پر قرآن پاک ہاتھوںمیں اٹھاکر ننگے پائوں احتجاجی مظاہرہ بنگواربرادری کے چچازادوں میں رشتہ داری کے وٹے سٹے پر تھانہ بی سیکشن کے حدود گائوں چاکرآبادمیں لاٹھیوں اواینٹوں سے جھگڑے میں باپ محمد خان اورچاربیٹوںحاکم علی،محمد شعبان،ممتازعلی،صدام حسین جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں چل بسا تھا قاتلوں اورزخمی کرنے والے چچازادبھائیوں شفیع،نور، رمضان، احمدخان، مصطفی، اسلم، حسن علی ودیگرکی عدم گرفتاری پر عبداللہ ،نورخاتوں بنگوارودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکے پولیس ملزمان سے بھاری رشوت وڈیروں سابقہ ڈی آئی جی علی اکبربنگوار،پی ٹی آئی ضلع صدرشاہموربنگوار،سابقہ تحصیل نائب ناظم مینھوںخان بنگوار،حسن علی ودیگرملزمان کی مددکرنے کا بھی الزام بھی عائدکیاتاہم ایس پی دفترمیں ایس پی سمیت دیگرعملداران نے مظاہرین سے ملاقات تک نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں