کندھکوٹ، پولیس نے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے قتل میں ملوث ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ہینڈ گرینیڈ، ودیگر اسلحہ سمیت منشیات اور رقم برآمد کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2017 21:56

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پولیس نے مختلف علائقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دوپولیس اہلکاروں سمیت 09جرائم پیشہ افراد کا گینگ برسٹ کرکے شہریوں اورتاجروں کوزخمی کرکے لوٹ مارکرنے والے گرفتارہینڈگرنیڈ،کلاشنکو ف گولیاں ،منشیات ،14 لاکھ 40 ہزارسے زائد رقم لوٹی گئی پولیس نی06لاکھ 75ہزارروپے دوکلومنشیات بھی برآمد کرنے کادعویٰ تین ماہ میں371کاروائیاں عمل میں لائیں 53جرائم پیشہ گرفتارکیئے گئے جن میں 120 اشتہاری، 210 مفرور پکڑے گئے ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر احمد بروہی،ای ایس پی بابرجاوید اورڈی ایس پی لیاقت ٹالپورنے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوںکرمپور،کندھ کوٹ، غوثپور، کشمور کے علائقوں میں کاروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے گینگ کے سرغنہ عمران محمدانی ،عیسوسبزوئی،اکرم ماچھی سمیت دوپولیس اہلکاروں کو حراست میں لیاگیاجن سے اسلحہ برآمد کیاگیاہارڈکول کرمنل تھے جوہینڈگرنیڈبھی رکھتے تھے لوٹی گئی رقم میں سے تیسراحصہ بھی برآمد کیاگیاپولیس مقابلے میں اہلکارکوقتل کرنے والے دھنی بخش عرف بگوسبزوئی،محبوب ،حاکم، وزیر اوگاہی کو گرفتارکرکے دوٹی ٹی پستول،ایک بندوق،ایک کلاشنکوف ،تین ہینڈگرنیڈ، کارتوس،گولیاں ،دوکلومنشیات اورلوٹی گئی 06 موبائل فونز بھی برآمد کیئے گئے ہیں ایس ایس پی نے مزید دعویٰ کیاکے ہندوتاجرمکیش کمار سے تین لاکھ 78ہزار،کشمورکے صحافی کے بیٹے امن کمارکوگولی مارکر05لاکھ،درویش کماردولاکھ سترہزار،امیت کمارسے پانچ لاکھ روپے لوٹے گئے تھے پولیس نے ٹیکنیکل طریقے اور لوٹی گئی موبائل فونز کی مدد سے گینگ کوٹریس کیاگینگ کے فی فرد پر چارسے چھے مقدما ت درج ہیں دیگرعلائقوں سے بھی گرفتارکیئے گئے پولیس نے منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارکر203لیٹردیسی شراب12بھٹیاں سیل کرنے کے ساتھ 28کلوبھنگ بھی برآمد ک36کوگرفتارکیاگیاجوا،آکڑا کرکٹ بکیزکے اڈوں پر کاروائیاں کرکے 171کوگرفتارکرنے کے ساتھ85سیل فونز،13بائیکس ایک کاربرآمد کی گئیں اس موقع پر تھانیدارشاہد صادق میمن،پی ایس اوشبیرمرہٹہ سمیت دیگرعملداران بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں