کشمور :نو بچے پراسراروائرس کے باعث معذور

منگل 6 جولائی 2010 16:14

کشمور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جولائی۔2010ء) کشمور میں نو بچے پراسراروائرس کے باعث معذور ہوگئے ہیں. بچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ بچے پولیو میں مبتلا ہیں جب کہ ای ڈی او کا کہنا ہے یہ کیسز پولیو وائرس کے نہیں بلکہ بچے کسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

بیماری کا شکار بچوں کی عمریں سات سے بارہ برس ہیں۔لوگوں نے لیڈی ہلیتھ ورکرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں علاقے کا باقاعدگی سے دورہ نہیں کرتیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں