سندھ ترقی پسند پارٹی کا رہنمائوں کوہراساں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کیخلاف ترقی پسند ہائوس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:43

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کا رہنمائوں کوہراساں اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کیخلاف ترقی پسند ہائوس سے پریس کلب تک ناری تحریک کے ہمراہ احتجاجی ریلی بعدازاں ایس پی کندھ کوٹ کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا تحصیل تنگوانی کے آرگنائیزررحمدل لاشاری پرچوری کااورسابقہ ضلعی نائب صدرپیربخش بھلکانی جھگڑے فسادکے تنگوانی پولیس کے تھانیدارعبدالحفیظ چاچڑکی جانب سے مقدمات بنانے کیخلاف خواتین کارکنا ن کے ہمراہ احتجاج کیا گیارہنمائوں دلمرادخان ڈاہانی،ناری تحریک کے رہنمائوں فرزانہ لاشاری،مائی بادامی، ودیگر دلدار،دلمراد چاچڑ،دیدارسبزوئی،راجہ نوناری،سرمدجاگیرانی، قمرالدین سہریانی ،غلام حسین ،حفیظ اللہ ڈاہانی،عبداللطیف سبزوئی نے کہاکے ہمیں ترقی پسند رہنمائوں کو غیرقانونی طورپرہراساں کیاجارہاہے جوسرسرناانصافی ہے دھرنے کے دئوران پولیس عملداران ای ایس پی جاوید بابر،تھانیداروں شاہدصادق میمن ،الیاس اوڈھو،صادق اوڈھو،علی حسن بکھرانی کی منت سماجت اورایس ایس پی بشیر احمد بروہی سے مذاکرات کروانے کی یقین دیہانی پر دھرناختم کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں