کندھ کوٹ، تین روزہ آنکھوں کی کیمپ کے پہلے روز60افرادکے آپریشن کرکے لینس ڈالے گئے

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:34

کندھ کوٹ، تین روزہ آنکھوں کی کیمپ کے پہلے روز60افرادکے آپریشن کرکے لینس ڈالے گئے
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء)پریوینشن اینڈکنٹرول آف بلائنڈنیس سیل سول اسپتال کراچی(پی سی بی سیل )کندھ کوٹ سول اسپتال میں سندھ حکومت کے ادارے کی جانب سے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر نیازمیمن،ڈاکٹرآصف سومرو،ڈاکٹرخیرمحمد سومروکی جانب سے تین روزہ آنکھوں کی کیمپ کے پہلے روز60افرادکے آپریشن کرکے لینس ڈالے گئے پانچ سؤمریضوں کامعائنہ بھی کیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی ،ای ڈی ایچ او ڈاکٹر سبحان دایو،ایم ایس ڈاکٹرنظیراعوان نے دورہ کیاانکاکہناتھاکے سندھ حکومت کیجانب سے مریضوں کو سہولیات دینے کیلئے مفت آپریشن کرکے عوام کوانکے دہلیزپر سہولت فراہم کی جارہی ہے اس طرح کی کیمپوں سے عوام کو فائدہ ہورہاہے کیمپ آج اورپیرتک بھی جاری رہے گی۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں