قبائل سرداروں کا جرگہ 6سال قبل بنگواربرادری کے مقتول کامعاوضہ 67 لاکھ

سندرانی برادری کے دوزخمیوں ایک بچی کے قتل کے معاوضہ 14لاکھ روپے مجموعی طور پر 81لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا

پیر 5 فروری 2018 22:23

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) بخشاپورتھانہ کے حدودگائوں غوث بخش بنگوارمیں متوازی عدالت قائم قبائل سرداروں کا جرگہ 06سال قبل بنگواربرادری کے مقتول کامعاوضہ 67 لاکھ سندرانی برادری کے دوزخمیوں ایک بچی کے قتل کے معاوضہ 14لاکھ روپے مجموعی طور پر 81لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیاسندرانی برادری نے موقع پر10لاکھ روپے اداکیئے بقیہ 06ماہ کی چاراقساط میں اداکرنے کافیصلہ دیاگیاتفصیلات کیمطابق گائوں 06سال قبل تھانہ ای سیکشن کے حدود میں موٹرسائیکل شوروم ایسوسی ایشن کے صدر گلبھاربنگوارنے ایک موٹرسائیکل کے بعد رقم نہ دینے پر سودکی رقم بڑھ جانے پر سندرانی برادری کے نوجوان سے رقم طلب کی جس پر نوجوان نے رقم دینے کے بھانے گھرپربلاکر بغدے سے سردھڑسے جداکرکے قتل کردیا قاتل لواحقین کے ساتھ ڈھونڈتارہاتھا جسے رات دیرگئے محکمہ خوراک کے افسرفضل بنگوارکی سرکاری گاڑی استعمال کرکے نئی سبزی منڈی کے علائقہ میں لاش پھینک دی تھی پولیس نے سندرانی نوجوان کو گرفتارکرلیاتھاجرگہ کے سربراہی رکن اسمبلی میرعابدخان سندرانی،سابقہ رکن اسمبلی میرغالب خان ڈومکی،سرداراحمدعلی خان بنگوار،سردارزادہ نیازعلی خان بنگوارکی سربراہی میں جرگہ ہوا سندرانی برادری کی 10سالہ بچی صنوبرسندرانی کے قتل کا دس لاکھ روپے خون بھا،دوزخمیوں کا ڈیڑہ لاکھ روپے ،خرچہ کی رقم دولاکھ پچاس ہزارروپے رکھاگیا ۔

(جاری ہے)

گلبھاربنگوارکے قتل کاخون بہا10لاکھ روپے ،بے دردی سے قتل کرنے کے 10لاکھ روپے ،خرچہ کے 25لاکھ ،پانچ لاکھ گھرکے بڑے ہونے پر ،راڈوگھڑی اورٹوپی کے 02لاکھ روپے ،سرداراحمدعلی بنگوارپر بچی کے قتل کرنے کے الزم پر 15لاکھ روپے رکھے گئے مجموعی طور پر 81لاکھ روپے رکھے گئے سرداراحمدعلی بنگوارپرالزام کی رقم 15لاکھ روپے معاف کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں