کندھکوٹ ،مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیوں میں اشتہاری روپوش 8ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 7 فروری 2018 21:49

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) ایس ایس پی کندھ کوٹ بشیراحمد بروہی نے دعویٰ کیاہے کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائیوں میں اشتہاری روپوش 08ملزمان کوگرفتارایک سے اسلحہ برآمدتھانیدارعوامی شکایت پر لائن حاضرتفصیل کیمطابق بخشاپورپولیس نے اندھی پھاٹک پر اشتہاری دائم ولد رحیم بخش عرف سوڈھوبنگوار،زورگڑھ کے مقام پرکاروائی میں اشتہاری رحیم بخش ولد عرض محمدبنگوار،کشمورپولیس نے دئوران گشت شاہ نہر کے قریب ملزم آفاق ولد نیازکلوڑ،تھانہ ای سیکشن تھانیدارشاہدصادق میمن کی کاروائی میں کندھ کوٹ نادرادفترکے قریب کاروائی میں ملزم عرفان ولد بھادرشیخ ،دوسری کاروائی میں گڈوپُل بی ایس فیڈرکے قریب ملزم بالاچ ولد غلام جان بنگلانی کو اسلحہ سمیت گرفتارکرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،میانی پولیس نے دئوران گشت ماچھی پتن کے علائقہ سے ملزم آشاق ولد محمد رمضان بھٹو کودھرلیا،مددگارپولیس نے دئوران گشت ساقی موڑ پر اشتہاری ملزم حضوربخش ولدمولابخش سبزوئی ،رسالدارپولیس گشت کے دئوران گشکوری نہر کے قریب روپوش ملزم خادم ولد مہردل سبزوئی کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے دریں اثناایس ایس پی نے عوامی شکایات پر تھانیدارتنگوانی علی حسن بکھرانی کو ہٹاکر لائن حاضر کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں