کشمور کی رہائشی ڈاکٹر پریانکا نے اسلام قبول کرلیا، نیا نام غلام فاطمہ رکھا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 23:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) کشمور کی رہائشی ڈاکٹر پریانکا نے اسلام قبول کرلیا، نیا نام غلام فاطمہ رکھا گیا، غلام فاطمہ نے قبول اسلام کے بعد کلاس فیلو ڈاکٹر فائق منگریو سے شادی کرنے کے بعد انتقامی کارروائیوں سے بچنے اور تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے ورثا کا عدالت پہنچنے پر پولیس کے ذریعے ملاقات کی کوشش، ملاقات سے انکار پر عدالت کے باہر چیخ و پکار، لیڈی پولیس اہلکار پر پیسے لے کر زبردستی ملاقات کروانے کا الزام عائد کر دیا، ہائی کورٹ ڈبل بینچ نے جوڑے کو پولیس پروٹیکشن دے کر با حفاظت گھر پہنچانے کے احکامات دے دیئے جس کے بعد پولیس نے مکمل سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑے کو روانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں