کندھکوٹ میں کاروکاری میں خاتون قتل ، جھگڑے میںسات زخمی

جمعرات 1 مارچ 2018 21:42

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) کاروکاری میں خاتون قتل ، جھگڑے میںسات زخمی۔ کندھ کوٹ کچے کے علائقہ تھانہ گبلوتھانہ کے حدود گائوں نواب خان بنگوارنزد لال موری میں کے حدودمیں میںغیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو بھون ڈالالاش غائب کرکے فرارہوگیا آخری اطلاع تک پولیس کو لاش برآمدنہ ہوسکی شوہرعلی محمد بنگوارنے جوان بیوی حلیمہ عرف ضمیراں کوفائرنگ کرکے فرارہوگیا آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکادریں اثنا پولیس تھانہ تنگوانی کے حدود گائوں سومرمیں جعفری برادری میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر کلہاڑیاں ،لاٹھیاں لگنے سے بشیر احمد ،علی خان،امداد،علی نواز،لعل خان غلام علی سمیت 07زخمی ہوگئے جن میں سے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے دونوں فریقین میں تنازعہ کاپولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں