کندھکوٹ، یوسی آکھیروکے گائوں سخوان جعفری میں زہریلی لًسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 5بچوں2خواتین سمیت 17افراد بیہوش ہوگئے

بدھ 4 اپریل 2018 22:56

ْکندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء)کند ھ کوٹ کے نواحی علاقہ یوسی آکھیروکے گائوں سخوان جعفری میں زہریلی لًسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 5بچوں2خواتین سمیت 17افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچایاگیاڈاکٹروں کے بروقت علاج کے بعد زندگیاں بچ گئیں متاثرین میں ممتازولدزرین ،جونسال،عبدالرزاق ولدممتاز،صغریٰ زوجہ خالد،سبزعلی ،اعظم ولدممتاز، اربیلوولدخالد،نصرت بنت ربنواز،فتح خاتون زوجہ ممتاز،ذوالفقارولدحاجی زرین،سائنی بنت اصغرعلی،امنت زوجہ قربان،پٹھانی زوجہ زرین،حاجی زرین ولدگل محمد،احسان علی ولد زرین شامل ہیںبتایاجاتاہے کے لسی رکھی ہوئی تھی جسکے باعث نقصان ہوادیہاتیوں نے بروقت نجی گاڑیوں موٹرسائیکلوں اورڈاٹسن پک اپ میں ڈال کر اسپتال منتقل کیاانچارج ڈی ایچ اورڈاکٹرعبدالسبحان دایوکے مطابق نصف گھنٹہ کے بعد اموات ہوسکتی تھیں انکاکہناتھاکے پانچ افراد کی کنڈیشن نارمل نہیں ہے جنہیں دس گھنٹوں تک اسپتال میں رکھاجائیگا گا شہری اوردیہاتی رکھی ہوئی لسی ہرگزاستعمال نہ کریں جوجان لیوابھی ثابت ہوسکی ہے دیہاتیوں کے مطابق لسی تازہ تھی بیہوش ہونے کا علم نہیں ہے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں