کندھ کوٹ، محکمہ قانون لاء پراسیکوشن ،افسران اورعملے کی جانب سے دسویںروز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کندھ کوٹ محکمہ قانون لاء پراسیکوشن ،افسران اورعملے کا دسویںروز بھی تالابندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اورضلع بھر کی ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیاگیا جبکہ دووکلاء کے اغواپرڈسٹرکٹ بارکونسل نے عدالتی امورکامکمل بائیکاٹ کررکھاتھا سائلین اور قیدیوں کا سخت دشواری کا سامنا ڈسٹرکٹ لاء پراسیکیوٹرصاحب خان بنگوار،مہرالدین بھٹو،شبیرمرہٹہ ،لاڑکانہ ہائی کورٹ بارکے نائب صدر شفیع محمد مہر،ڈسٹرکٹ بارکونسل کے صدر دیداربنگوار ودیگر کا کہنا تھاکے سندھ حکومت پراسیکیوشن کے عملے اور افسران کو جائز مراعات دیکرپروموشن دیں محکمہ کے ملازمین کی بیچینی ختم کی جائے ان پرکراچی میں بنائے گئے مقدمات ختم کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں