کند ھ کوٹ،محکمہ تعلیم کی درسگاہوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

کند ھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) کند ھ کوٹ ضلع میں محکمہ تعلیم کی درسگاہوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں سماجی تنظیم سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو)آگاھی واک ڈپٹی کمشنردفترسے گھنٹہ گھرتک نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع کونسل کے وائس چیئرمین انجینئرنویداحمد خان گولونے کی ریلی میں سول سوسائٹی سماجی وسیاستی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی محکمہ تعلیم کے میڈم آپارشیدہ کھوسہ،میڈم شمائلہ ،جھانگیر،رفاہی تنظیموں کے آئی ای ڈی اوکے سید زاہد علی شاہ جیلانی،کائنات کے احمد چنہ،علی گوہرمیرانی، دیگرتنظیموں کے علی گوہر میرانی ودیگرکاکہناتھاکے تعلیم ہرانسان کابنیادی حق ہے زیورتعلیم سے انسانیت معراج کوپہنچتی ہے انکامزید کہناتھاکے آئین کے آرٹیکل 25ای کے مطابق پانچ سے سال سولہ سال کے ہربچے کومفت اورمعیاری تعلیم کا حق ہے اپنے اوراردگردکے بچوں کو سرکاری درسگاہوں میں داخلا ہمارے بہترمستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں