کندھ کوٹ میں خسرہ کے باعث 3سالہ بچی جاں بحق

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کندھ کوٹ میں خسرہ کے مرض کے باعث تین سالہ ننھی بچی جان کی بازی ہار گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے نواحی گائوں غلام قادر شیخ میں خسرہ کی بیناری کے باعث تین سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت خسرہ کی مرض کی روک تھام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد تئیس تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل دس اپریل کو ٹندوم جام میں ایک ہی گھر کے تین بچے خسرہ کی بیماری کے باعث ابدی نیند سو گئے تھے، جبکہ چار اپریل کو اندرون سندھ تنگوانی اور ٹھل میں خسرہ کا مرض بڑھنے سے تین ننھے پھول مرجھا گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں