کشمور ،ْ کچے میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او شہید

پیر مئی 15:40

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔علاقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح 4 مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے نواب جاگیرانی ڈکیت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے جدید اسلحے سے لیس ڈکیت گینگ نے پولیس پر حملہ کیا جس میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے ہیں۔

کشمور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments