کندھ کوٹ،کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی 32سالہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 30 جولائی 2018 22:03

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) کندھ کوٹ تھانہ میانی بڈانی کے حدود بڈانی شہر کے نواح میں قائم درگاھ سخی میرانی شاہ میں ملزم رحمت علی ملک نے کاروکاری کے الزام میں اپنی گھروالی 32سالہ غلام فاطمہ پربندوق سے فائرکرکے زندگی تمام کردی اپنے ساتھیوں کی مددسے لاش غائب کردی گئی تھی اطلاع پر حدود کی پولیس نے گائوں کا محاصرہ کیا ملزمان اپنے گھرخالی کرکے فرارہوگئے پولیس نے 08گھنٹوں کے بعدلاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں