کندھکوٹ میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جیکب آباد میں بھی نوجوان کو لڑکی کے باپ اور شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

پیر 6 اگست 2018 23:41

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) کندھ کوٹ کاروکاری کے الزام میں دہراقتل تھانہ شبیرآباد کے حدودگائوں بھادربنگلانی میں بے رحم شوہر برکت علی بنگلانی نے ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی22سالہ فہمیدہ کوکاروکاری کی تہمت لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔

(جاری ہے)

حدود کی پولیس نے لاش کندھ کوٹ اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی گئی دریں اثناملزم نے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے حدودتھانہ سی سیکشن کے گائوںگل بیگ میں مقتولہ کے باپ اورشوہر نے ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کے 24سالہ حضوربخش بنگلانی کو موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس نے لاش ٹھل اسپتال منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی آخری اطلاعات تک ملزمان اپنے گھرخالی کرکے فرارہوگئے دونوںاضلاع میں مقدمات درج نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں