کندھ کوٹ سیپکوکابجلی کے نادہندگان کیخلاف آپریشن، 09لاکھ روپے سے زائد کے بقایہ وصول

منگل 28 اگست 2018 22:42

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) کندھ کوٹ سیپکوکابجلی کے نادہندگان کیخلاف آپریشن 09لاکھ روپے سے زائد کے بقایہ وصول 12لاکھ کے 21 نادہندگان کی بجلی منقطع سپریڈنڈنٹ انجینئرلاڑکانہ محمدخان سوھو،ایگزیکٹوانجینئرکشمورایٹ کندھ کوٹ شفقت علی پیچوہو،ہائڈروچیئرمین اصغربجارانی،لائن سپریڈنٹ مطیع اللہ اعوان،سکندرخان باجکانی نے ودھے شاہ اورصرافہ بازارمیں نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا گیا پچیس سے زائد باقیداروں نے 09لاکھ روپے جمع کرائے 12لاکھ سے زائد 21نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی سپریڈنٹ انجینئرلاڑکانہ محمد خان سوھوکاکہناتھاکے بجلی کے نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری رہیگا بجلی کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جنکے خلاف آپریشن کرکے مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں