چیئرمین کندھ کوٹ ضلع کونسل نے مالی سال 2018-19ء کا 38کروڑسے زائد کا بجٹ پیش کردیا

منگل 4 ستمبر 2018 23:38

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) کندھ کوٹ ضلع کونسل کا اجلاس، سال 38کروڑ18لاکھ 33ہزار94روپے کا2018-19کاضلع چیئرمین سردارمیرمحبوب علی خان بجارانی نے بجٹ پیش کیاترقیاتی اسکیموں کیلئے 26کروڑ22لاکھ روپے غیرترقیاتی اخراجات میں تنخواہوں،پنشن ، صحت،اسکالرشپ،کھیل،ہینڈپمپ،قدرتی آفات،پریس کلب کابجٹ بھی رکھاگیا بجٹ اکثریت رائے سے منظورکیاگیااجلاس میں 04لاکھ 47ہزار703روپے بجت دکھائی گئی سابقہ صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر ضلعی وائس چیئرمین انجینئرنویداحمدخان گولو،ڈوولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اصغرخان بجارانی،ممبران ایڈووکیٹ عبدالحکیم خان بجارانی ،ایڈووکیٹ سعیداحمدخان بجارانی،محمودخان کھوسو،ڈاکٹرمہرچندمہر،شبانہ ملک ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکے ضلع میں گیس اورتیل کی آبادی کے باجود رائلٹی کاپتہ نہیں ہے جوضلع کونسل اورضلع بھرکی حدود میں خرچ کی جائیں۔

(جاری ہے)

ای ڈی پی اسکیموں کا بجٹ ڈپٹیم کمشنر کے بجائے ضلع کونسل کی رائے کیمطابق خرچ کیاجائے ،دریائے سندھ کے مقام پر کندھ کوٹ گھوٹکی پُل کوجلدازجلد تعمیرکیاجائے ،ضلع میں یونیورسٹی کاقیام بھی عمل میں لائے جانے کی قراردادپیش کی گئیں جومتفقہ طورپرمنظورکی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں