قومی شاہراہ بخشاپورکے مقام پر پشاورسے کراچی جانے والی کوچ سے ویگوٹکراگئی ،لیویز اہلکارجاںبحق، تین زخمی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:45

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) قومی شاہراہ بخشاپورکے مقام پر پشاورسے کراچی جانے والی کوچ سے ویگوٹکراگئی لیویز اہلکارجانبحق تین زخمی ڈرائیور گرفتارتفصیل کیمطابق قومی شاہراہ وتھانہ بخشاپورکے مقام پر پشاورسے کراچی جانے والی مسافرکوچ نمبرایس ڈی ای3474نے کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی سوئی جانے والی ویگوکوآمنے سامنے زوردارٹکرہواجسکے نتیجے میں ویگوکے پرخچے اڑگئے 36سالہ لیویز اہلکارشفیع محمد بگٹی موقع پرہی جانبحق ہوگیا جبکہ دراخان،انگلی،سیف شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد رحیم یارخان کی اسپتال منتقل کیاگیا ہیڈمحررسکھیوخان چولیانی کیمطابق پولیس نے ڈرائیور انورپٹھان کو گرفتارکرکے کوچ تحویل میں لے لی آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں