کندھکوٹ غیرت کے نام 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا

دیور نے بھائی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ،ْ ملزم کومقتولہ کے کردار پرشک تھا

پیر 31 دسمبر 2018 22:58

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) ضلع کندھکوٹ غیرت کے نام 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ تھانہ بخشاپور کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ دیور نے اپنی بھابھی 20 سالہ زرینہ کو گلا دبا کر قتل کردیا ہے ،ْملزم کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کشمور ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ آخری اطلاعات تک مقتولہ کے اہل خانہ کی درخواست کے باجود پولیس نے تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں