کندھکوٹ پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 2مغوی بازیاب۔4تیل اسمگلرڈرائیورگرفتار

منگل 12 مارچ 2019 23:19

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) کندھکوٹ پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 2مغوی بازیاب۔4تیل اسمگلرڈرائیورگرفتار۔09اشتہاری روپوش دھرلیئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانیدارگڈومحمد صادق اوڈھونے دعویٰ کیاہے کہ ظاہرپیرکے قریب کاروائی میں موٹرسائیکل چابی چور ملزمان اسلام ولد حاجن عرف سہنوملک اورسیف اللہ عرف سیفو ولد محمد عظیم ملک کوایک ہفتہ قبل چوری کی گئی شہری کی موٹرسائیکل ،چوری کاآلہ ماسٹرچابی سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاگیا ہے مزیدبرآں جبکہ گڈوپولیس نے گڈوبیراج دیھ بلڈومرادپر کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے راستے پنجاپ اسمگل کیئے جانے کے الزام میں چارٹرک ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضے سے 42سولیٹرایرانی تیل برآمد کیاگیا ٹرک نمبر ٹی کے ایل 037کے ڈرائیورمحمد بخش جمالی،شاہمراد جمالی ،ٹرک نمبرپی 8618کے ڈرائیورنظیرلنجوانی،بشام لنجوانی شامل شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کرلیاگیا دوسری طرف تھانیدار گبلو خان محمد بروہی نے دعویٰ کیاہے کہ روپوش اشتہاری ملزمان جنکاتعلق گولوبرادری سے ہے جن میں علی اکبرولد جانی ،حیدرولد جانی،شاہ میرولدمحمدحسن،رحیم خان ولد محمدحسن،گل میرولدشاہ میرگولوکوگرفتارکرلیاہے جن پر مقدمات درج ہیںپولیس کی چوتھی کاروائی میں نسوانی آواز میں بھک کر کندھ کوٹ کے کچے آنے والے خیرپوراورٹنڈوجام کامکین مبینہ پولیس مقابلے میں بازیاب خیرپورکامکین نادرولدعبدالرزاق شیخ اورٹنڈوجام کا مکین جان محمد ولد محمد صدیق خاصخیلی کوکچوکیٹی کے علائقہ سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیاہے ہمیشہ کی طرح پولیس کا مؤقف تھاکے پولیس مغویوں کوایک مقام سے دوسرے مقام شفٹ کررہے تھے تومقابلہ ہوا بازیاب افراد دوماہ قبل موبائل فون پر نسوانی آواز بناکر معاشقہ میں کچے میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں یرغمال ہوگئے تھے باخبرذرائع اورعلائقہ میں تاوان کی ادائگی کے بعد بازیابی عمل میں بتائی جارہی ہے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں