کند ھ کوٹ، دوواقعات میں سات افراد زخمی

جمعرات 28 مارچ 2019 22:56

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) دوواقعات میں سات افراد زخمی ۔کندھ کوٹ کے قریب ملیر کے علاقہ گائوں محمد عالم بہلکانی میں بہلکانی اور بنگوار برادری میںزمین کے تنازعہ پر لاٹھیوں،کلہاڑیوں اینٹوں کا آزادانہ استعمال نتیجے میں محمدخان،حسن علی،احمدعلی،عبدالخالق ،اعجاز بنگوار دوسرے فریق کے حاجی غمدل،راحب بہلکانی زخمی ہوگئے جنہیں کندھ کوٹ اسپتال منتقل کیاگیا زخمیوں میں سے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے بہلکانی برادری کے افراد نے زخمیوں کو قومی شاہراہ پر رکھ کر ایک گھنٹے تک دھرنادیا جس سے قومی شاہراہ پرٹریفک معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قومی شاہراہ میرنہرکے مقام پر ٹرک کا سامنے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں گائوں لطف اللہ بجارانی کا مکین پھرالدین چاچڑ شدید زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت میں غوثپوراسپتال منتقل کیاگیاپولیس نے ڈرائیورکوٹرک سمیت حراست میں لے لیاآخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں