کندھ کوٹ ،آل رونیوسندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے دفاترکی تالابندی

جمعرات 2 مئی 2019 19:55

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) کندھ کوٹ سندھ بھرکی طرح آل رونیوسندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کیجانب سے مطالبات کیلئے دفاترکی تالابندی کرکے ضلع بھر کے روینیوملامین نے ڈپٹی کمشنرآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجسکی قیادت یونین کے رہنمائوں خادم حسین سومرو،ظہیراحمد سہریانی،احمد کھوسہ،شوکت سومرو،راجہ زاہد اعوان ،ارشاد احمد کھوسہ ودیگرنے کی جن کاکہناتھاکے روینیوملامین کے جائز مطالبات ٹائم اسکیل،بورڈآف روینیوکے تمام ملازمین کویوٹیلٹی ،موٹروہیکل الائوونس ،اپگریڈیشن،فوتی کوٹہ پر عمل کرنے سمیت تعلیم کیمطابق ملازمتوں کے جائز مطالبات شامل ہیں ملازمین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں