کشمور‘مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی‘5جاں بحق،8زخمی

جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل

منگل 14 مئی 2019 22:20

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2019ء) کشمور ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ وین کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی طور پر مسافر وین میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں